تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی نے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی

تلنگانہ بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ 12 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ 12 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

چنور سے درگم اشوک، ایلاریڈی سے شبھا ریڈی، ویمل واڑہ سے ٹی اوما، حسن آباد سے بی سری رام چکرورتی،وقارآباد سے نوین کمار کے بشمول گدوال، مریال گوڑہ سے امیدواروں کا اعلان کیا گیاتاہم جنا سینا پارٹی کو دی گئی نشستوں کے معاملے پر کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

بی جے پی، جس نے اب تک 100 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، مزید 19 سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔

جناسینا پارٹی کو کن حلقوں میں کتنی سیٹیں دی جائیں گی یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔بی جے پی نے کوکٹ پلی اور سیری لنگم پلی حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے، جن کا جناسینا نے مطالبہ کیا ہے، اس لیے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جنا سینا ان دونوں حلقوں میں انتخاب لڑے گی۔

بی جے پی کے لیڈران بھی ان دونوں سیٹوں پر زور دے رہے ہیں۔ نامزدگیوں میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔ دوسری طرف، بی جے پی اپنا منشور 12 یا 13 نومبر کو جاری کرے گی۔