جرائم و حادثات

مشیر آباد میں 4سالہ بیٹی کو پھانسی پر لٹکانے کے بعد جوڑے کی خودکشی

آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے دیواروں پر انتہائی اقدام کی وجوہات تحریر کیں۔ چتراکلا، ایک خانگی فرم میں کام کرتی تھی۔ تاہم فنڈس میں تغلب کے الزام میں اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں دل دہلادینے والے واقعہ میں ایک جوڑے نے خودکشی کرنے سے قبل 4سالہ بیٹی کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ شہر کے مشیر آباد علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ سائی کرشنا اور چتراکلا نے گنگا پترا کالونی میں کرائے کے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرنے سے قبل4سالہ تیجسوی کو پھانسی دے دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

 یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت منظر پر آیا جب پڑوسیوں نے صبح میں دروازۃ پر دستک دی لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا جس کے بعد پڑوسیوں نے پولیس کو الرٹ کردیا۔ دروازہ توڑ کر پولیس جب اندر داخل ہوئی تو تینوں کو لٹکتے ہوئے پایا۔

آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے دیواروں پر انتہائی اقدام کی وجوہات تحریر کیں۔ چتراکلا، ایک خانگی فرم میں کام کرتی تھی۔ تاہم فنڈس میں تغلب کے الزام میں اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔

اُس کا الزام تھا کہ ارباب مجاز سے نمائندگی کے باوجود میرے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ جوڑے نے جمعرات کے روز انتہائی قدم اٹھایاتھا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاشوں کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔