تلنگانہ

تلنگانہ میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

تلنگانہ کی 119 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی 119 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

ووٹوں کی گنتی کے لیے کل 49 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 14 حیدرآباد ضلع میں، 04 رنگاریڈی ضلع میں اور دیگر ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں ہیں۔

تمام گنتی مراکز ایک مضبوط تین درجاتی حفاظتی نظام سے لیس ہیں، جس میں سینٹرل آرمڈ پولیس کی تقریباً 40 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔