آندھراپردیش

جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کو ہی ٹکٹ دیاجائے گا:چندرابابو

چندرابابو نے گاؤں کی سطح پر بھی عوامی مسائل پر مل کر جدوجہد کی ہدایت کی۔ چندرا بابو نے کہا کہ جناسینا کے لیڈروں کو تلگو دیشم جناسینا کے زیر اہتمام پروگراموں میں تال میل پیدا کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابو نے کہا ہے کہ ریاست کے عوام کو تلگودیشم پارٹی کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے گنٹور ضلع میں تلگودیشم پارٹی اورجناسینا پارٹی کے لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کو ہی ٹکٹ دیں گے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

 اگر اندرونی سروے میں لیڈروں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تو نظر انداز کرنے والی کوئی بات نہیں، وہ پارٹی کے مفادات کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔چندرابابو نے جنا سینا پارٹی کے کارکنو ں کو مشورہ دیا کہ تلگو دیشم جناسینا لیڈروں کو ہر پروگرام میں مشترکہ طورپر ایک ساتھ اسٹیج پر ہونا چاہئے۔

 انہوں نے گاؤں کی سطح پر بھی عوامی مسائل پر مل کر جدوجہد کی ہدایت کی۔ چندرا بابو نے کہا کہ جناسینا کے لیڈروں کو تلگو دیشم جناسینا کے زیر اہتمام پروگراموں میں تال میل پیدا کرنا چاہئے۔