تلنگانہ

تلنگانہ:سابق رکن اسمبلی بالاراجو کی گرفتاری کے بعد ناگرکرنول میں کشیدگی

تلنگانہ کی اپوزیشن جماعت بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی بالاراجو کی گرفتاری کے بعد ناگرکرنول میں کشیدگی دیکھی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اپوزیشن جماعت بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی بالاراجو کی گرفتاری کے بعد ناگرکرنول میں کشیدگی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025
نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ کو منظوری، چیف منسٹر ریونت ریڈی سے عوام کا اظہارِ تشکر
ایک لاکھ گاندھی مجسموں کی نمائش کیلئے پوسٹر کی نقاب کشائی
جمعیت علماء عادل آباد کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد ابوبکر دوبارہ صدر منتخب

سابق رکن اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ اچم پیٹ حلقہ پہنچے تھے تاہم پولیس نے ان کی گاڑی کو ویلڈنڈا کے قریب روک دیا اورگرفتار کرلیا۔

بالاراجو نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس بات کی اطلاع دی۔ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بی آرایس کے لیڈروں اور ورکرس نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

انہوں نے سابق رکن اسمبلی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس حکومت نے جان بوجھ کر سابق رکن اسمبلی کوگرفتار کروایا ہے۔