حج 2024مذہب

متبرک چیزوں کو ناپاکی کی حالت میں کھانا

کھانے پینے کی چیزوں کو پاکی کی حالت میں استعمال کرنے کی کوئی شرط نہیں، گو وہ متبرک ہی کیوں نہ ہو،

سوال:-حج سے لائی ہوئے چیزیں ، مثلًا: کھجور ، انجیر ، پستہ اور پانی ، کیا یہ سب چیزیں ناپاکی کی حالت میں کھانا درست ہے یا نہیں؟(دلاور حسین، عنبر پیٹ)

جواب:- کھانے پینے کی چیزوں کو پاکی کی حالت میں استعمال کرنے کی کوئی شرط نہیں، گو وہ متبرک ہی کیوں نہ ہو،

جیسے : زمزم کا پانی ، مدینہ کی کھجور وغیرہ ؛

اس لئے حج کے موقع سے لائی ہوئی چیزوں کو ناپاکی کی حالت میں کھانا درست ہے۔