حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے تلگواداکارناگرجنا کی ملاقات

وزیراعلی کی قیامگاہ پر ہوئی اس خیرسگالی ملاقات کے موقع پر اداکارنے ریونت ریڈی کو وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔

حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور اداکارناگارجنا نے تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔آج صبح ناگرجنانے اپنی جہد کار اہلیہ املا کے ساتھ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

ذرائع کے مطابق شہرحیدرآبادکے جوبلی ہلز علاقہ میں وزیراعلی کی قیامگاہ پر ہوئی اس خیرسگالی ملاقات کے موقع پر اداکارنے ریونت ریڈی کو وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔سمجھاجاتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران تلگوفلم انڈسٹری کے بعض مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔