حیدرآباد

اقدام خودکشی کرنے والے شخص کی سب انسپکٹرنے جان بچائی، ویڈیو وائرل

پھانسی لے کر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کا سی پی آرکرتے ہوئے پولیس سب انسپکٹرنے اس کی جان بچائی۔

حیدرآباد: پھانسی لے کر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کا سی پی آرکرتے ہوئے پولیس سب انسپکٹرنے اس کی جان بچائی۔

متعلقہ خبریں
حضرت انصار العلماءؒ کی تعلیمی و اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مختلف مذاہب کے بچوں کی والہانہ شرکت
ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

یہ واقعہ تلنگانہ کے ابراہیم پٹنم علاقہ میں پیش آیاجس کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بنگال سے تعلق رکھنے والے 38سالہ سنتوش مکرجی نے خاندانی مسائل اور جھگڑوں پر درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی۔

اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر وہاں پہنچا جس نے اس شخص کو نیچے اتارا۔

اس نے دیکھا کہ سنتوش سانس نہیں لے رہا تھا جس پر سب انسپکٹرنے اس کاسی پی آرکرتے ہوئے اس کی جان بچائی اور اس کو بہتر علاج کیلئے ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کرنے کو یقینی بنایا۔