حیدرآبادسوشیل میڈیا

سیکس ورکرس اور زنخوں کو ووٹرلسٹ میں نام درج کرانے کا مشورہ

وکاس راج نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ایسے سیکس ورکرس اور زنخہ جن کے پاس رہائشی پتہ یا ثبوت نہیں ہے، کو پیش کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا-

حیدرآباد: چیف منسٹر آفیسر تلنگانہ وکاس راج نے سیکس ورکرس اور زنخوں سے فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں کا اندراج کرانے اور انتخابات کے  وقت حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔

 آج ریاست تلنگانہ میں سیکس ورکرس اور زنخوں کے حق رائے دہی کے تحفظ کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سماجی تنظیموں کو آگے آگے ہوئے سیکس ورکرس اور زنخوں کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان میں اندراج عمل میں لانے کیلئے رہنمائی کرنے اور موجودہ طور پر جاریSpeeral Jummary Revesion(ایس ایس آر) کے تحت سہولت سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔

 وکاس راج نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ایسے سیکس ورکرس اور زنخہ  جن کے پاس رہائشی پتہ یا ثبوت نہیں ہے، کو پیش کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا تاہم بوتھ لیول عہدیدار کو تصدیق کرنا ہوگا کہ درخواست گذار اُس علاقہ کا متوطن ہے۔