جرائم و حادثات

اڈیشہ میں تین لوگوں کے قبضے سے 351 ممنوعہ کچھوے برآمد

تلنگانہ کے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) حیدرآباد زونل یونٹ نے اتوار کو تین لوگوں کو گرفتار کیا اور ان سے 351 ممنوعہ کچھوے برآمد کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) حیدرآباد زونل یونٹ نے اتوار کو تین لوگوں کو گرفتار کیا اور ان سے 351 ممنوعہ کچھوے برآمد کئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
اتماکور میں 62 کلو چرس
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی

مخصوص خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی حکام نے مغربی بنگال سے سفر کرنے والے تین مسافروں کو منگولی ٹول پلازہ، کٹک (اڈیشہ) کے قریب روک کر پوچھ گچھ کی۔

اسی عرصے کے دوران ان کے پاس سے 351 کچھوے (پنگشورا ٹینٹوریا) کو ضبط کیا جنہیں وہ مغربی بنگال سے کرناٹک لے جا رہے تھے۔

کچھوے کو وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ کے تحت ریاست اوڈیشہ کے جنگلات کے حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔ تینوں افراد کو ان کی گاڑی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔