تلنگانہ

تلنگانہ: خریداروں کو راغب کرنے جنگلی جانوروں کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر شکاری گرفتار

سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنگلی جانوروں کی ویڈیوز پوسٹ کرنے پرتلنگانہ کے ضلع کھمم کے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا۔

حیدرآباد: سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنگلی جانوروں کی ویڈیوز پوسٹ کرنے پرتلنگانہ کے ضلع کھمم کے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ کارروائی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کی جنہوں نے گذشتہ روز ضلع کے کاسومنچی منڈل میں جنگلی جانوروں کا شکار کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کر کے ریمانڈ کردیا۔

ضلع کے پولی پلی گاؤں کے ساکن ملزم وامشی پر جنگلی جانوروں جیسے خرگوش اور جنگلی بلیوں کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

وہ ممکنہ خریداروں کو راغب کرنے کے لیے جانوروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا۔ وامشی کو جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم بعض تنظیموں اورجہدکاروں کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کرلیاگیا۔

کھمم کے ڈی ایف او سے ملزم کی سرگرمیوں کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شکاری کی ویڈیوز دکھانے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ملزم کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور اسے ریمانڈ کردیاگیا۔