تلنگانہ

تلنگانہ: گنجائش سے زائد مسافرین، آرٹی سی بس کے پہئے نکل گئے: ویڈیو

گنجائش سے زائد مسافرین پرآرٹی سی بس کے پہئے نکل گئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔اس بس میں 170افرادسوارتھے۔

حیدرآباد: گنجائش سے زائد مسافرین پرآرٹی سی بس کے پہئے نکل گئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔اس بس میں 170 افراد سوار تھے۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ بس ضلع جگتیال سے روانہ ہوئی تھی کہ موراپلی کے قریب اچانک بس کے دوپہئے نکل گئے تاہم خوش قسمتی سے بس کا کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہواجس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔

اس حادثہ کے وقت بس میں زیادہ ترخواتین اوربچے تھے۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تمام مسافرین کو دوسری بس کے ذریعہ ان کی منزل پر پہنچادیاگیا۔بعد ازاں اس بس کی مرمت کرتے ہوئے اس کو ڈپوبھیج دیاگیا۔