حیدرآباد

تلنگانہ میں سیلاب۔ راحت اوربحالی کے کام جاری:وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر

پونم پربھاکر نے کہاکہ سیاست کرنے والے سیاست کرتے ہیں۔ہم ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر ہر قسم کے پروگرام کر رہے ہیں۔حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔قدرتی آفات کو روکنے کی طاقت کسی کے پاس نہیں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ شدید بارش اور آفات کے حالات میں عوام محتاط رہیں۔انہوں نے ویڈیوپیام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی، کابینی وزراء، ایم ایل ایز اور ایم پیز کی قیادت میں راحت اوربحالی کے کام انجام دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی

انہوں نے کہاکہ سیاست کرنے والے سیاست کرتے ہیں۔ہم ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر ہر قسم کے پروگرام کر رہے ہیں۔حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔قدرتی آفات کو روکنے کی طاقت کسی کے پاس نہیں ہے۔ہم ہر طرح سے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہم مرکز سے تعاون کے خواہاں ہیں،ہم نے حکام کو کہیں بھی آفات سے نمٹنے کے احکامات دیے ہیں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداروں کی عوام کے لیے قابل رسائی ہونا چاہیے۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ حکومت عوامی حکمرانی میں آپ سب کا ساتھ دے گی۔