حیدرآباد

حیدرآباد میں سڑک پر کاسٹ سروے کے فامس بکھرے پائے گئے (ویڈیو وائرل)

تارناکہ کی مین روڈ پر بکھری ہوئی درخواستوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہو گئی ہیں۔ گزشتہ واقعہ کے برعکس، اس بار تارناکہ میں پائی جانے والی درخواستیں سرک پر بکھری ہوئی تھی جیسا کہ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے۔

حیدرآباد: کاسٹ سینسس سروے کی درخواستوں کے فامس ایک مرتبہ پھر حیدرآباد کے تارناکہ میٹرو اسٹیشن کے قریب بکھرے ہوئے پائے گئے۔ یہ تلنگانہ میں ایک ہفتہ کے اندر دوسرا ایسا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں 17 ستمبر کی یاد میں ترنگا لہرا یا گیا
سکندرآباد میں سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا افتتاح
جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کا عظیم الشان انتخابی اجلاس، مولانا محمد یعقوب قاسمی صدر منتخب
قصیدۂ بردہ شریف: عشقِ رسول ﷺ کی لازوال یادگار — مولانا صابر پاشاہ قادری کا خطاب
قدرتی ذہانت ہی انمول، اساتذہ اور شاگردوں کا مستقل ربط لازمی ہے، اقرا گروپ آف ڈاکٹرز کی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ میڑچل کے ریکولا باوی چوراہے سے یلّم پیٹ تک سڑک کے کنارے درخواستیں بکھری ہوئی پائی گئی تھیں۔

تارناکہ کی مین روڈ پر بکھری ہوئی درخواستوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہو گئی ہیں۔ گزشتہ واقعہ کے برعکس، اس بار تارناکہ میں پائی جانے والی درخواستیں سرک پر بکھری ہوئی تھی جیسا کہ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے۔

یہ درخواستیں سڑک پر بکھری ہوئی تھیں، جبکہ راہگیروں کو ان درخواستوں کی کوئی پرواہ نہ تھی اور وہ اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف نظر آئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسا واقعہ پیش آیا ہو۔ اس سے قبل اس سال 4 جنوری کو بلی نگر فلائی اوور پر پراجا پالنا درخواستیں بکھری ہوئی ملی تھیں، جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

مقامی حکام ابھی تک ان واقعات کے اسباب پر تبصرہ کرنے یا آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدام کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔