حیدرآباد

گریٹر حیدرآباد میں بغیر لائسنس چلنے والی گوشت کی دکانات مہربند

گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بغیر لائسنس چلنے والی گوشت کی دکانات کو گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے مہربند کردیا۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بغیر لائسنس چلنے والی گوشت کی دکانات کو گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے مہربند کردیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ڈبیر پورہ میں 2 کوئنٹل باسی گوشت ضبط، ایک شخص گرفتار
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

یہ کارروائی آج صبح کی گئی۔اس سلسلہ میں کئی شکایات موصول ہونے پر جی ایچ ایم سی نے سخت اقدامات کئے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کی۔ بلدیہ نے 5,730 چکن، مٹن، اور بیف شاپس کو نوٹس جاری کئیہیں۔

جی ایچ ایم سی حکام نے 30,000 سے زائد غیر قانونی گوشت کی دکانوں کی نشاندہی کی ہے جو بغیر ٹریڈ لائسنس کے چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، کئی دنوں تک باسی اور خراب چکن و مٹن ذخیرہ کر کے فروخت کیا جا رہا ہے،

اور جی ایچ ایم سی کی مہر کے بغیر مٹن عوام کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ اگر نوٹس جاری ہونے کے بعد بھی طریقہ کار میں بہتری نہ آئی تو ان دکانوں کو مکمل طور پر مہربند کر دیا جائے گا۔

فوڈ پوائزننگ کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر جی ایچ ایم سی نے یہ کارروائیوں میں تیز ی پیدا کر دی ہیں۔