تلنگانہ

تلنگانہ: شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران حادثہ،خاتون ہلاک۔15افرادزخمی

شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد حیدرآباد سے آندھراپردیش کے نیلور واپس ہونے کے دوران ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی اور 15 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد حیدرآباد سے آندھراپردیش کے نیلور واپس ہونے کے دوران ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی اور 15 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
حضرت شیخ احمد سرہندیؒ: تصوف کو شریعت سے ہم آہنگ کرنے والے مصلحِ اعظم: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ورنگل: "سرور القلب” کی رسمِ اجراء 20 اگست کو
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

یہ حادثہ اتوار کی صبح تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ کے چنتا پلی بائی پاس پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، نیلور سے تعلق رکھنے والے چند افراد حیدرآباد میں ایک شادی میں شرکت کے بعد بس کے ذریعہ واپس جا رہے تھے۔

راستہ میں، مریال گوڑہ منڈل کے قریب ایک ٹریکٹر کو پیچھے سے تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں ٹریکٹر پر سوار این سنیتا موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں، جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور این سدیا شدید زخمی ہو گیا۔

بس میں سوار نیلور کے راج شیکھر، ناگا چریتا، شیلجہ رادھا، اکھیلا، شیوا رام کرشنا، سریندر راؤ سمیت بس ڈرائیور اور کلینر بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ٹریکٹر ڈرائیور سدیا اور دو دیگر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر مریال گوڈہ کے مختلف پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔