تلنگانہ

تلنگانہ: کستوربا اسکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کا اقدام خودکشی

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے راجاپور منڈل میں واقع کستوربا اسکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ویشناوی نے سینئر ساتھیوں اور ایک معلمہ کی سرزنش سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے راجاپور منڈل میں واقع کستوربا اسکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ویشناوی نے سینئر ساتھیوں اور ایک معلمہ کی سرزنش سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب

طالبہ نے زیادہ مقدار میں پیراسیٹامول کی گولیاں کھا لیں، جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

فوری طور پر اسے جڑچرلہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم بتائی ہے۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ سینئر ساتھیوں اور ایک معلمہ نے نہ صرف اس کو ڈانٹا بلکہ نازیبا الفاظ بھی کہے، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایاتاہم اسکول کے عملہ نے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی اور طالبہ کے والدین کو فون کر کے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے جائیں۔

والدین کو مبینہ طور پر دباؤ میں رکھنے کی بھی کوشش کی گئی۔ اس وقت طالبہ کی حالت مستحکم ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔