تلنگانہ

تلنگانہ: طالبات کے لئے خود کے دفاع کی تربیتی پروگرام کا اہتمام

گرینڈ ماسٹرجی سدھاکرکی نگرانی میں ہنمکنڈہ انڈور اسٹیڈیم میں اسکولی طالبات کے لئے خود کے دفاع کی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح ایم ایل اے این راجندر ریڈی نے کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کی کلکٹرپراونیا نے زوردیتے ہوئے کہا کہ تمام لڑکیوں کو خود دفاع کی مہارتیں سیکھنی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

گرینڈ ماسٹرجی سدھاکرکی نگرانی میں ہنمکنڈہ انڈور اسٹیڈیم میں اسکولی طالبات کے لئے خود کے دفاع کی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح ایم ایل اے این راجندر ریڈی نے کیا۔

کلکٹر نے نشاندہی کی کہ خود دفاع کی مہارتیں سیکھنے سے طالبات میں خود اعتمادی بڑھے گی اور وہ کسی بھی مشکل صورتحال کا بہادری سے سامنا کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت نہ صرف جسمانی حفاظت کے لئے اہم ہے بلکہ ذہنی مضبوطی کے لئے بھی ضروری ہے۔

اس موقع پر ماہرین نے لڑکیوں کو مختلف خود دفاع کی تکنیک سکھائیں اور عملی مشق بھی کروائی۔ایم ایل اے راجندر ریڈی نے کہا کہ حکومت خواتین کی سلامتی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ایسے تربیتی پروگرامس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

تربیت میں حصہ لینے والی طالبات نے بھی جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس پروگرام سے انہیں اپنی حفاظت کے متعلق بیداری ملی ہے۔