تلنگانہ

عادل آباد ضلع میں درجہ حرارت 41.8ڈگری درج

ریاست میں 17 اور 18 اپریل کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ریاست میں اعظم ترین درجہ حرارت 41.8 ڈگری سیلسیس جمعہ کے روز عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے مرکز نے ہفتہ کے روز کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز

اپنی موسمی رپورٹ میں مرکز نے کہا کہ ریاست کے بعض مقامات پر آئندہ پانچ دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

ریاست میں 17 اور 18 اپریل کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ریاست میں اعظم ترین درجہ حرارت 41.8 ڈگری سیلسیس جمعہ کے روز عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔