تلنگانہ

تلنگانہ: تقریب میں جانے کے دوران کارالٹ گئی۔دو افرادہلاک

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے عالم پور میں ہفتہ کی اولین ساعتوں میں تقریباً دو تا تین بجے کے درمیان ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے عالم پور میں ہفتہ کی اولین ساعتوں میں تقریباً دو تا تین بجے کے درمیان ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں: نویں سالانہ اجلاس سیوا سوسائٹی محبوب نگر
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت

تفصیلات کے مطابق، دھرما ریڈی کا خاندان ایک کار میں حیدرآباد سے نندیال جا رہا تھا۔ اٹکیال منڈل کے ویمولا گاؤں کے قریب، نیشنل ہائی وے نمبر 44 پر واقع انڈین پٹرول پمپ اور پریہ درشی ہوٹل کے سامنے کار بے قابو ہو کر مخالف سمت کی سڑک پر الٹ گئی۔

کار میں 6 افراد سوار تھے۔ ان میں 62 سالہ پلاریڈی اور 52 سالہ لکشمی سُبّماں، جو شوہربیوی تھے، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

کار 33 سالہ دھرما ریڈی چلا رہا تھا۔ دیگر زخمیوں میں 10 سالہ شانوی، 50 سالہ مہیشوری اور 30 سالہ سرویانتی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر 108 ایمبولینس اور ہائی وے ایمبولینس کی مدد سے کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تمام افراد حیدرآباد سے کرنول ایک تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔