حیدرآباد

حیدرآباد کے شاہ حاتم تالاب میں مچھروں کے خاتمہ کے لئے ڈرون سے دوا کا چھڑکاؤ

اس سے قبل پانی میں اگنے والے آبی پود وں کو صاف کرنے ایک تیرتی مشین لگائی گئی تھی کیونکہ یہ پودے مچھروں کی افزائش کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد مچھروں کی افزائش کو مؤثر انداز میں روکنا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شاہ حاتم تالاب میں مچھروں کے خاتمہ کے لئے ڈرون سے دوا کا چھڑکاؤکیاگیا۔مچھروں کی افزائش پر قابو پانے کے لئے جاری مہم کے تحت یہ کام انجام دیاگیا۔

متعلقہ خبریں
ریاض: IIPA کے فیوچر ایکس انٹر اسکول سائنس ایکسپو میں طلباء کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا
حیدرآباد: عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر تعلیم و تربیت کے اہم کردار پر زور
نصابی کتب میں تاریخ کی مسخ شدہ پیشکش اور اس کے اثرات پر سیمینار
حیدرآباد: صدر TMREIS محمد فہیم قریشی نے ہُدا اسلامک بک فیئر 2025 کا دورہ کیا
مہمان نوازی سنتِ انبیا اور برکتوں کا ذریعہ: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس سے قبل پانی میں اگنے والے آبی پود وں کو صاف کرنے ایک تیرتی مشین لگائی گئی تھی کیونکہ یہ پودے مچھروں کی افزائش کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد مچھروں کی افزائش کو مؤثر انداز میں روکنا ہے۔

پہلے مرحلہ میں پانی پر پھیلے ہوئے گھنے آبی پودوں کو ہٹایا گیااور اس کے بعد پانی پر دوا کو چھڑک کر لاروا کو ختم کرنے اور مچھروں کی مزید افزائش کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

یہ کام بلدیہ کے انٹومولوجی شعبہ کے اشتراک سے انجام دیاگیا، تاکہ علاقہ میں مچھروں پر قابو پانے کے لئے بروقت اور مؤثر اقدامات کئے جا سکیں۔