اترپردیش میں سلمان خورشید کا پتلا نذر آتش
ہندو جاگرن منچ کے حامیوں نے سینئر کانگریس لیڈر سلمان خورشید کا پتلا نذر آتش کیا اور اُن کے ریمارکس کے خلاف احتجاج کیا جس میں انہوں نے پارٹی لیڈر راہول گاندھی کو لارڈ رام سے تقابل کیا تھا۔

فرخ آباد (یوپی): ہندو جاگرن منچ کے حامیوں نے سینئر کانگریس لیڈر سلمان خورشید کا پتلا نذر آتش کیا اور اُن کے ریمارکس کے خلاف احتجاج کیا جس میں انہوں نے پارٹی لیڈر راہول گاندھی کو لارڈ رام سے تقابل کیا تھا۔
سرگرم ہندو جاگرن منچ‘ کنوینر پردیپ سکسینہ کی قیادت میں چہارشنبہ کو فرخ آباد سبزی منڈی روڈ، جواہر نگر پر اکٹھا ہوئے اور خورشید کا پتلہ نذر آتش کیا۔ منچ کے کارکنوں نے احتجاج بھی کیا اور خورشید کے خلاف نعرہ لگائے۔
فرخ آباد سلمان خورشید کا لوک سبھا حلقہ ہے، حال ہی میں خورشید نے راہول گاندھی کا لارڈ رام سے تقابل کیا اور اُنہیں ”سوپر ہیومن“ (خصوصی انسان) قرار دیا اور یوگی جو تپسیا کررہے ہیں، اُن کی پارٹی کے سابق سربراہ اور ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی ستائش کی، جس کے دوران بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی گئی۔
مراد آباد میں پیر کو اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید نے جو یاترا کے ریاستی رابطہ کار ہیں نے بتایا تھا کہ راہول گاندھی ”سوپر ہیومن“ ہیں، جب کہ ہم سرد اور منجمند کرنے والے موسم میں جیکٹس پہنے ہوئے ہیں اور وہ ٹی شرٹس کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
وہ یوگی کی طرح ہیں‘ کیونکہ انہوں نے خود کے تعلق سے ایسا کہا ہے۔ لارڈ رام کے بھائی بھرت کے ساتھ متوازی طور پر خورشید نے کہا کہ لارڈ رام کے کھڑاویں ہر جگہ جاتے ہیں۔ بسااوقات جب رام جی پہنچنے کے موقف نہیں رہتے۔ بھرت‘ اُن کھڑاؤں کو اُن مقامات تک لے جاتے ہیں۔
اُسی طرح ہم نے اترپردیش کو کھڑاویں لائے ہیں۔ اب کھڑاویں اترپردیش پہنچ گئے ہیں، رام جی بھی آئیں گے۔ یہ ہمارا عقیدہ ہے، یہ بات خورشید نے گاندھی کے زیر قیادت یاترا کے تعلق سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی کہ یاترا اب تک اترپردیش تک کیوں نہیں پہنچی۔