حیدرآباد

نئے سکریٹریٹ کے افتتاح کی تیاریاں جاری

سکریٹریٹ کی عمارت کے کاموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ فرنیچر، پینٹنگ، لینڈ سکیپنگ، ایلیویشن، نیٹ ورکنگ وغیرہ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ آرکیٹیٹ آسکر پونی نے سکریٹریٹ ماڈل کے سلسلہ میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کے افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے 30 اپریل کو اس کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پہلے ہی عہدیداروں اور انجینئروں کو اس کے مطابق کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریونت ریڈی کو سکریٹریٹ کی گیٹ پر روک دیاگیا
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز

 تمام اہم کام مکمل ہو چکے ہیں۔سکریٹریٹ کی عمارت کے کاموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ فرنیچر، پینٹنگ، لینڈ سکیپنگ، ایلیویشن، نیٹ ورکنگ وغیرہ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ آرکیٹیٹ آسکر پونی نے سکریٹریٹ ماڈل کے سلسلہ میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

سکریٹریٹ کی نئی عمارت کا ماڈل، عمارت میں موجود چیمبرس، میٹنگ ہال، داخلی دروازے، لان، فوارے، عمارت کے اردگرد کی چوڑی سڑکیں، کامپلکس مندر، چرچ، مسجد وغیرہ واضح طور پر اس ویڈیو میں دکھائے گئے ہیں۔