تلنگانہ

تلنگانہ عوام کا موڈ بی جے پی کی طرف:امیت شاہ

آج گوا میں 2024 میں منعقد شدنی پارلیمنٹ انتخابات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں صاف محسوس ہورہاہے کہ ریاست تلنگانہ کے عوام کی مکمل تائید بی جے پی کے ساتھ ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ تلنگانہ عوام کا موڈ بی جے پی کی طرف ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
امیت شاہ کے مخالف مسلم بیان سے بی آر ایس کے امکانات روشن
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

آج گوا میں 2024 میں منعقد شدنی پارلیمنٹ انتخابات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں صاف محسوس ہورہاہے کہ ریاست تلنگانہ کے عوام کی مکمل تائید بی جے پی کے ساتھ ہے۔

امیت شاہ کی جانب سے تلنگانہ کے عوام کے نظریات کو اجاگر کرنا اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ بی جے پی تلنگانہ پر کتنی توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ سروے رپورٹس کے مطابق تلنگانہ عوام کا موڈ بی جے پی کی طرف ہے۔

اڈیشہ میں بھی حالات میں تبدیلی کا امکان ہے عوام کی رائے بی جے پی کی طرف مائل ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی دوبارہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرے گی۔

کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس اقلیتوں کو ووٹ بینک تصور کرتے ہوئے ان پر انحصار کررہی ہے مگر ان کی ترقی‘خوشحالی اور تحفظ کو نظر انداز کردیاگیا۔

ان کااشارہ شمال مشرق ریاستوں کی طرف تھا جہاں عیسائیوں کی اکثریت ہے اور وہ عموماًکانگریس کے حامی بتائے جاتے ہیں۔