حیدرآباد

مجھے کسی پارٹی میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں: ڈپٹی اسپیکر

گوڑنے وضاحت کی کہ انہوں نے مرکزی وزیر کشن ریڈی کو اپنی بیٹی کی شادی میں مدعو کیا تھا اور وہ ان کے گھر آئے تھے کیونکہ وہ شادی میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ گوڑ نے واضح کیا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے ان سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا ہے۔ چہارشنبہ کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کسی پارٹی میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

گوڑنے وضاحت کی کہ انہوں نے مرکزی وزیر کشن ریڈی کو اپنی بیٹی کی شادی میں مدعو کیا تھا اور وہ ان کے گھر آئے تھے کیونکہ وہ شادی میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کشن ریڈی سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ سکندرآباد اسمبلی حلقہ سے دوبارہ انتخاب لڑیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منوگوڑومیں ٹی آر ایس کی جیت ہوگی۔