آندھراپردیش

طوفان موچہ، جاریہ ہفتہ آندھراپردیش سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیات کا انتباہ

حیدرآباد: طوفان موچہ، تیزی کے ساتھ آندھراپردیش کی سمت پیشقدمی کررہا ہے جو جاریہ سال کا پہلا طوفان ہے۔

حیدرآباد: طوفان موچہ، تیزی کے ساتھ آندھراپردیش کی سمت پیشقدمی کررہا ہے جو جاریہ سال کا پہلا طوفان ہے۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں 17 ستمبر کی یاد میں ترنگا لہرا یا گیا
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
سکندرآباد میں سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا افتتاح
جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کا عظیم الشان انتخابی اجلاس، مولانا محمد یعقوب قاسمی صدر منتخب

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آندھراپردیش میں جاریہ ماہ شدید بارش ہوسکتی ہے کیونکہ طوفان موچہ امکان ہے کہ 6 مئی کو جنوب مغر ب خلیج بنگال میں بنے گااور 7 مئی کو امکان ہے کہ ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنے گا۔

8 مئی کو وسطی خلیج بنگال کی سمت پیشقدمی کرتے ہوئے یہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ صورتحال پر نظررکھی جارہی ہے۔

اس طوفان کے پیش نظر آندھراپردیش میں شدید بارش کاامکان ہے۔

کسانوں کو مشورہ دیاگیا کہ وہ احتیاط کریں اور اپنی زرعی و باغبانی کی فصلوں کا تحفظ کریں۔

ذریعہ
یواین آئی