دہلی

گوتم اڈانی کو زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی دینے کا فیصلہ

و زارت ِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق آئی بی کی جانب سے خطرہ سے متعلق رپورٹ کی بنیاد پر حکومت نے گوتم اڈانی کو اعلیٰ سطحی سیکوریٹی فراہم کی ہے جس کے اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ملک کے سرکردہ صنعتکار گوتم اڈانی کو ”زیڈ زمرہ“ کی سیکوریٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ انٹلیجنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے روانہ کردہ رپورٹ کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

و زارت ِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق آئی بی کی جانب سے خطرہ سے متعلق رپورٹ کی بنیاد پر حکومت نے گوتم اڈانی کو اعلیٰ سطحی سیکوریٹی فراہم کی ہے جس کے اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق زائد 30 فوجی جوانوں کو ہندوستان کے سرکردہ ترین صنعتکار کی سیکوریٹی پر مامور کیا جائے گا۔ گزشتہ چند دن کے دوران اڈانی گروپ کے شیئرس کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اڈانی کو دنیا کے امیرترین صنعتکاروں کی صف میں شامل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں صنعتکار مکیش امبانی اور ان کی شریک نیتا امبانی کو بھی وزارت ِ داخلہ نے زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی دی تھی جس کے اخراجات وہ لوگ خود برداشت کررہے ہیں۔