یوروپ

ترکی: زلزلہ میں عمارتیں منہدم ہونے کا معاملہ،171 افراد کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری

6 فروری کو شام اور ترکی کے کچھ حصوں میں آنے والے طاقتور زلزلے میں ہزاروں مکانات منہدم ہوگئے تھے۔ اس کے بعد آنے والےجھٹکے ترکی کے 10 صوبوں اور پڑوسی ممالک میں لوگوں نے محسوس کیا تھا۔

انقرہ: ترکی کی وزارت انصاف نے ملک کے جنوب مشرق میں آنے والے زلزلے میں ہزاروں عمارتوں کے منہدم ہونے کے معاملے تعمیرات کے دوران مشتبہ بدعنوانی کی تحقیقات کے ضمن میں 171 افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، ڈرائیور کی موت

ترک میڈیا نے پہلے بھی تعیراتی بدعنوانی کے کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں اسی طرح کی گرفتاریوں کی اطلاع دی تھی۔

6 فروری کو شام اور ترکی کے کچھ حصوں میں آنے والے طاقتور زلزلے میں ہزاروں مکانات منہدم ہوگئے تھے۔ اس کے بعد آنے والےجھٹکے ترکی کے 10 صوبوں اور پڑوسی ممالک میں لوگوں نے محسوس کیا تھا۔

 ترکی میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں بھی اس علاقے میں کئی نئے زلزلے آئے، جس سے تباہی میں اضافہ ہوا۔

a3w
a3w