جرائم و حادثات

حیدرآباد میں زیرتعمیر فلائی اوور کاسلاب گرپڑا۔ 10مزدور زخمی

شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر علاقہ میں زیرتعمیر فلائی اوور کا سلاب گرپڑا جس کے نتیجہ میں دس مزدورزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر علاقہ میں زیرتعمیر فلائی اوور کا سلاب گرپڑا جس کے نتیجہ میں دس مزدورزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
سوریہ نگر میں یومِ آزادی پر صفائی کارکنوں کو ترنگا لہرانے کا اعزاز

یہ واقعہ بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب مزدور فلائی اوور کے دو ستونوں کے درمیان سلاب ڈالنے کا کام کررہے تھے۔

مزدوروں میں زیادہ تر کا تعلق یوپی اور بہار سے ہے۔یہ مزدور، سلاب کے لوہے کے فریم میں پھنس گئے۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی بچاوٹیمیں وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو باہر نکالتے ہوئے علاج کے لئے قریبی اسپتالوں کو منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ فلا ئی اوور اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان(ایس آرڈی پی) کے تحت تعمیر کیاجارہاتھاجو بائیرامل گوڑہ جنکشن ایل بی نگر کو ساگر رنگ روڈ سے جوڑنے والا تھا۔

تین جے سی بی مشینوں کی مدد سے ملبہ کی صفائی اور راحت کام انجام دیئے گئے۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی ڈی آرایف ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔

یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا مزید مزدور تواس میں پھنسے ہوئے نہیں ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ چارمزدوروں کی حالت تشویشناک ہے۔اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ایل بی نگر کے رکن اسمبلی سدھیر ریڈی اور جی ایچ ایم سی مئیر گدوال وجئے لکشمی کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ آفیسرس وہاں پہنچ گئے جنہوں نے راحت کاموں کی نگرانی کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایل بی نگر کے اے سی پی سریدھر ریڈی نے کہاکہ بدھ کو تقریبا تین بجکر 10منٹ پر یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ستون سے دوسرے ستون کے درمیان سلاب ڈالاجارہا تھا کہ توازن کے مناسب نہ ہونے کی وجہ سے یہ سلاب گرگیا۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے مزدور روہت کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں تعزیرت ہند کی دفعہ 337 (لاپرواہی کے سبب انسانی جانوں کو خطرہ میں ڈالنا)کے تحت ایک معاملہ در ج کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک انجینئر بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اگریہ واقعہ مصروف ترین اوقات میں ہوتا تو بڑے پیمانہ پر جانی نقصان ہونے کا اندیشہ تھا۔