مہاراشٹرا
ہجومی تشدد، ایف آئی آر درج
ناندیڑ کے گاڑی پورہ علاقہ میں دو مسلم نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی موٹر سائیکل جلائے جانے کے معاملہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ناندیڑ: ناندیڑ کے گاڑی پورہ علاقہ میں دو مسلم نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی موٹر سائیکل جلائے جانے کے معاملہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
11 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ مغربی بنگال کے متوطن عاشق الرحمن اور محمد اسرائیل جو یہاں آکروتی ہوٹل میں ویٹر کا کام کرتے ہیں، اسی ہوٹل میں کام کرنے والی دو لڑکیوں کو آٹو میں بٹھاکر روانہ کیا۔
وہاں موجود چند ہندو نوجوانوں نے لڑکیوں کے تعلق سے دریافت کرتے ہوئے دونوں کو مارنے لگے، بچنے کیلئے یہ دونوں نوجوان وہاں سے فرار ہوگئے۔
ہجوم نے وہاں سے گذررہے دو مسلم نوجوانوں کو روک کر نام پوچھ کر زدوکوب کیا۔ ضلع ایس پی نے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی۔