افریقی یونین کو جی 20 گروپ میں مستقل رکنیت
افریقی یونین کو جی 20 گروپ میں شامل کرنے کا ایجنڈا کانفرنس کی ترجیحات میں شامل تھا اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے اپنی افتتاحی تقریر میں سب سے پہلے اس کا اعلان کیا۔
نئی دہلی: افریقی یونین کو باقاعدہ طور پر جی 20 گروپ میں مستقل رکن کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقدہ دو روزہ جی 20 سربراہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔
افریقی یونین کو جی 20 گروپ میں شامل کرنے کا ایجنڈا کانفرنس کی ترجیحات میں شامل تھا اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے اپنی افتتاحی تقریر میں سب سے پہلے اس کا اعلان کیا۔
مسٹر مودی نے کہا ’’آپ سب کی رضامندی کے ساتھ، مزید کارروائی شروع کرنے سے پہلے، میں افریقی یونین کے چیئرپرسن کو جی 20 کے مستقل رکن کے طور پر اپنی نشست سنبھالنے کی دعوت دیتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہندوستان کی جی 20 صدارت ملک کے اندر اور باہر سب کے لیے شمولیت اور حمایت کی علامت بن گئی ہے۔
ہندوستان میں یہ پیپلز جی 20 بن گئی۔ کروڑوں ہندوستانی اس میں شامل ہوئے۔ ملک کے 60 سے زائد شہروں میں 200 سے زائد میٹنگیں ہوئیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ یہ سب کے ساتھ کے جذبے کے تحت ہے کہ ہندوستان نے افریقی یونین کو جی 20 کی مستقل رکنیت دینے کی تجویز پیش کی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب اس تجویز پر متفق ہیں۔
اس کے بعد انہوں نے افریقی یونین کو جی 20 گروپ میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔