جرائم و حادثات

خاتون نے تین بچوں کے ساتھ ڈیم میں چھلانگ لگا دی

تلنگانہ کے راجنا سرسیلا ضلع میں جمعہ کو ایک خاتون نے اپنے تین بچوں کے ساتھ مڈ منیر ڈیم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسیلا ضلع میں جمعہ کو ایک خاتون نے اپنے تین بچوں کے ساتھ مڈ منیر ڈیم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

خاتون کی شناخت راجیتا کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے سات سالہ ایان، پانچ سالہ اسرا جبین اور 14 ماہ کے عثمان احمد کے ساتھ خودکشی کرلی۔

راجیتا، جس کا تعلق ویمولواڑا منڈل کے رودراورم گاؤں سے تھا، دس سال قبل کریم نگر کے محمد علی کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔ جوڑے کے تین بچے تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ لڑائی کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے لاشیں برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ انہوں نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔