کرناٹک

مسجد کمیٹی سے رات میں قیام کی اجازت نہ ملنے پر ملزم نے کی یہ حرکت

کرناٹک پولیس نے شہر بنگلورو کے فرقہ وارانہ حساس شیواجی نگر علاقہ کی ایک مسجد میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو گرفتار کرلیا۔

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے شہر بنگلورو کے فرقہ وارانہ حساس شیواجی نگر علاقہ کی ایک مسجد میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت 37 سالہ سید محمد انور کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مہاراشٹرا کا رہنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
پاکستانی صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام
25پروازوں میں بم کی اطلاع
دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع
رام مندر پر بم حملے کی کال، 12 سالہ لڑکے سے پولیس پوچھ تاچھ

پولیس کے بموجب ملزم دینی مدرسوں کے مساجد میں چندہ جمع کرنے کا کام کرتا ہے۔

شیواجی نگر کی رسل مارکٹ کے قریب مسجد اعظم میں چندہ جمع کرنے کے بعد اس نے مسجد کمیٹی سے رات میں قیام کی اجازت مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔

اس سے ناراض انور‘ کرنول (آندھراپردیش) جانے والی بس میں سوار ہوگیا اور دیون ہلی پار کرنے کے بعد اس نے ایمرجنسی نمبر 122 پر فون کیا کہ دہشت گردوں نے مسجد اعظم میں بم نصب کیا ہے۔

یہ واقعہ 5 جولائی کی رات کا ہے۔ فون آتے ہی افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگ پریشان ہوگئے اور پولیس حرکت میں آگئی۔ رات دیر گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔

فائر سروس‘ ایمرجنسی سروس‘ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ‘ ڈاگ اسکواڈ وہاں پہنچ گئے۔ تلاشی لینے کے بعد فون کال جھوٹی ثابت ہوئی۔

شیواجی نگر پولیس نے کیس درج کرلیا اور ملزم کو کرنول سے محبوب نگر پہنچنے کے بعد پکڑلیا۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزم بی ایس سی گریجویٹ ہے لیکن بے روزگار ہے۔ وہ مدرسوں کے لئے چندہ جمع کرنے کے بہانہ اپنی روزی روٹی کماتا ہے۔