تلنگانہ
سرمایہ کاری پربھاری منافع کا لالچ،9ملزمین گرفتار
تلنگانہ کے سائبرکرائم یونٹ نے 9 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 712 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کے دھوکہ کے معاملہ کا پتہ چلایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سائبرکرائم یونٹ نے 9 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 712 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کے دھوکہ کے معاملہ کا پتہ چلایا۔
ملزمین کو ممبئی، لکھنو، گجرات اورحیدرآباد میں گرفتار کیاگیا جن کے تعلقات دوبئی اور چین کے دھوکہ بازوں سے تھے۔
پولیس نے یہ بات بتائی۔
پولیس نے سرمایہ کاری پربھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے کے الزامات پر ان ملزمین کو گرفتار کیا اوران کے قبضہ سے موبائل فونس کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ اور ڈیبٹ کارڈس بھی ضبط کرلئے۔