تلنگانہ
13سالہ لڑکی کی 42سالہ شخص سے شادی رکوادی گئی
مقامی افراد کا جھگڑا شادی کو روکنے کے لیے آئے عہدیداروں کے ساتھ ہو گیا۔ ڈی سی پی او چیتنیہ کمار نے اس بات کی شکایت پر اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد،نوی پیٹ کے ایک تانڈہ میں 13سالہ لڑکی کی 42سالہ شخص سے شادی رکوادی گئی۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق فقیرآباد کے ساہے باوکی کم عمرلڑکی سے شادی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی جو لڑکی کو لے کر چلی گئی۔
مقامی افراد کا جھگڑا شادی کو روکنے کے لیے آئے عہدیداروں کے ساتھ ہو گیا۔ ڈی سی پی او چیتنیہ کمار نے اس بات کی شکایت پر اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔
نوی پیٹ پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کرتے ہوئے شادی کرنے والے شخص کے ساتھ ساتھ شادی میں مدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی خواہش کی گئی۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہونے والا دلہا شادی شدہ ہے اور اس کے دو بیٹے ہیں۔