تلنگانہ
کولر سے لگے بجلی کے جھٹکے کے نتیجہ میں ایک 6سالہ لڑکی کی موت
گھر میں ٹھنڈک کے لیے لگائے گئے کولر سے لگے بجلی کے جھٹکے کے نتیجہ میں ایک 6سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: گھر میں ٹھنڈک کے لیے لگائے گئے کولر سے لگے بجلی کے جھٹکے کے نتیجہ میں ایک 6سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمورمیں پیش آیا۔
ضلع کے گنگستان کے علاقہ سے ویت اور دیپیکا کی بیٹی شروتیکا گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے والدین کے ساتھ آرمور میں اپنی دادی کے گھر گئی تھی۔
گھر میں گرمی سے بچنے کیلئے لگائے گئے کولر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کے سبب علاقہ میں غم کی لہر دوڑگئی۔