تلنگانہ

بی آر ایس کے خلاف کانگریس کی منفرد انتخابی مہم کالیشورم اے ٹی ایم مشین کی تنصیب

تلنگانہ کانگریس پارٹی اسمبلی  انتخابات میں حکمراں جماعت بی آر ایس پارٹی کیخلاف ایک انوکھی مہم چلاتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کو بے نقاب کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس پارٹی اسمبلی  انتخابات میں حکمراں جماعت بی آر ایس پارٹی کیخلاف ایک انوکھی مہم چلاتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کو بے نقاب کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
حضرت محمدؐ کی بچوں کے ساتھ محبت: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری کی فکری نشست
عباس یونین ایف سی، دارالشفاء، حیدرآباد نے I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

کے سی آر پر کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں ایک لاکھ کروڑ روپئے کی بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔ اب اس الزام کو انتخابی مہم کیلئے  استعمال کیاجارہا ہے۔

اس سلسلہ میں کئی مقامات پر کالیشورم اے ٹی ایم مشین کا آغاز کرتے ہوئے انتخابی مہم شروع کی گئی۔

اس اے ٹی ایم پر چیف منسٹر کی تصویر کے ساتھ ایک لاکھ کروڑ روپئے کے اسکام کی تشہیر کی گئی ہے اور اس اے ٹی ایم سے نکلنے والے کرنسی نوٹوں پر کے سی آر کی تصویر طبع ہے اور اس پر کے سی آر کا نام کالیشورم کرپشن راؤ(کے سی آر) درج ہے اور ان کرنسی نوٹس کو کالیشورم کرپشن ریاکٹ بینک کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور اسکام کو اس صدی کا سب سے بڑا اسکام قراردیا گیا ہے۔

a3w
a3w