شمالی بھارت
92سالہ نابینا نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا
خلیل انصاری نے جو نابینا ہیں‘ ہفتہ کے دن پہلی مرتبہ لوک سبھا الیکشن میں ووٹ ڈالا۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج کے بوتھ نمبر 10میں ووٹ ڈالا۔

صاحب گنج (جھارکھنڈ):92 سالہ خلیل انصاری نے جو نابینا ہیں‘ ہفتہ کے دن پہلی مرتبہ لوک سبھا الیکشن میں ووٹ ڈالا۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج کے بوتھ نمبر 10میں ووٹ ڈالا۔
یہ بوتھ پارلیمانی حلقہ راج محل کے تحت ہے۔ ابتدا میں فہرست رائے دہندگان میں خلیل انصاری کا نام نہیں ملا۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے انصاری سے پوچھا کہ آیا وہ رجسٹرڈ ووٹر ہیں‘ انصاری نے جواب دیا کہ میں نے کبھی ووٹ ڈالا ہی نہیں کیونکہ ووٹر لسٹ میں میرا نام نہیں ہے۔
روی کمار نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ انصاری کا نام فوری شامل کیا جائے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انصاری نے کہا کہ میں نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا اور مجھے خوشی ہوئی۔