یوروپ

قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت سے سویڈن پولیس کا انکار

پولیس نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔سویڈن کی پولیس کی جانب سے احتجاج پر امتناع عائد کردیا گیا ہے کیونکہ اس سے مزید اشتعال انگیزی پھیلنے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔

اسٹاکہوم: پولیس نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔سویڈن کی پولیس کی جانب سے احتجاج پر امتناع عائد کردیا گیا ہے کیونکہ اس سے مزید اشتعال انگیزی پھیلنے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔

بعض تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی لیکن پولیس نے یہ کہتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا کہ اس سے دہشت گردی اور حملوں کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

اگر احتجاج اور مظاہرے کئے جائیں تو اس سے بعض افراد کو حملے کرنے کیلئے تقویت ملے گی اور وہ احتجاج اور مظاہروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کریں گے۔

ترکیہ کے سفارت خانہ کے باہر قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج کیا جارہاہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ناٹو ممبر شپ کے خلاف احتجاج ٹھیک نہیں ہوتا۔اس سے ان افراد کو تقویت ملے گی جوکہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مقاصد کی تکمیل کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

بتایاجاتاہے کہ جنوری2023 میں پیش آئے واقعہ کے بعد ناٹو کی درخواست کا مسئلہ التواء کا شکار ہوگیا۔