جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

حیدرآباد: بی ٹیک طالبہ نے کالج کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی (ویڈیو)

یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے تیسرے سال کی طالبہ رینوشری نے جمعہ کی دوپہر سب کے سامنے کالج کی چھٹویں عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔ طالبہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

حیدرآباد: سنگاریڈی میں واقع گیتم یونیورسٹی میں بی ٹیک کی ایک طالبہ کی خودکشی نے ریاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے تیسرے سال کی طالبہ رینوشری نے جمعہ کی دوپہر سب کے سامنے کالج کی عمارت کی چھٹویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔ طالبہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

مادھاپور کی رینوشری نے تین ماہ قبل گیتم یونیورسٹی میں بطور ڈے اسکالر شمولیت اختیار کی تھی۔ ڈے اسکالر کے طور پر شمولیت کے صرف تین ماہ بعد رینوشری کی خودکشی کئی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔

طالبہ نے اس لئے خودکشی کی کیونکہ وہ پڑھنا نہیں چاہتی تھی؟

 پولیس ابھی بھی اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس کی کوئی اور وجوہات ہیں۔ اس کے علاوہ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو پتہ چلا کہ رینوشری نے کالج کی عمارت سے چھلانگ لگانے سے پہلے ایک فون کال کی تھی۔

ایسا لگتا ہے کہ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ کال والدین کو کی گئی تھی یا کسی اور کو۔