حیدرآباد
حیدرآباد سے گورکھپور جانے والی بس تلنگانہ کے عادل آبادمیں لاری سے ٹکراگئی۔دو افرادہلاک، تین شدیدزخمی
اس پرائیویٹ ٹراویلس کے بس ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااورسامنے جانے والی لاری سے یہ بس ٹکراگئی۔اس حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر تین شدیدزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ نیراڈی گونڈامنڈل کے کُپتی گھاٹ کے قریب کل شب پیش آیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد سے گورکھپور جانے والی بس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔
اس پرائیویٹ ٹراویلس کے بس ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااورسامنے جانے والی لاری سے یہ بس ٹکراگئی۔اس حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر تین شدیدزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ نیراڈی گونڈامنڈل کے کُپتی گھاٹ کے قریب کل شب پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق لاپرواہی اورتیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے عادل آباد کے رمس اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔