تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں کار، لاری سے ٹکراگئی۔دو افراد ہلاک
تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے مُکنداپورم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ کار چلانے والا حالت نیند میں تھا۔