چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
مقررین شبِ برات کی فضیلت، سیرتِ طیبہ ﷺ اور تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے موضوعات پر رہنمائی کریں گے۔
حیدرآباد: کل ہند مرکزی رحمتِ عالم کمیٹی کے زیرِ اہتمام مرکزی جلسۂ شبِ برات تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم منگل، 3 فروری کو بعد نمازِ عشاء گورنمنٹ جونیئر کالج، چنچل گوڑہ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ اس عظیم دینی اجتماع میں ممتاز علماء کرام اپنے بصیرت افروز خطابات پیش کریں گے۔
جلسے میں عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر حضرت علامہ مفتی سلمان ازہری صاحب کے علاوہ حضرت علامہ مفتی سید ریحان میاں صاحب، ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی قادری شرفی صاحب، محمد اقبال احمد رضوی القادری صاحب اور ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری صاحب خطاب کریں گے۔ مقررین شبِ برات کی فضیلت، سیرتِ طیبہ ﷺ اور تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے موضوعات پر رہنمائی کریں گے۔
صدر رحمتِ عالم کمیٹی محمد شاہد اقبال قادری صاحب اور حکیم ایم اے ساجد صاحب نے عاشقانِ رسول ﷺ اور شمعِ محمدی کے پروانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شریک ہو کر اس عظیم جلسے کو کامیاب بنائیں اور پیغامِ امن و محبت کو عام کریں۔
انتظامیہ کے مطابق جلسے کے لیے مناسب انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شرکاء کو سہولت اور روحانی ماحول میسر آ سکے۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وقت کی پابندی کریں اور نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے جلسے میں شرکت کریں۔