جرائم و حادثات

سنگاریڈی میں لاری اور کار میں تصادم،2 افرادزندہ جھلس کر ہلاک

مہلوکین کی ہنوز شناخت نہیں ہوپائی ہے۔اس حادثہ میں کار مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ لاری جزوی طورپر جل گئی۔فائربریگیڈ کے عملہ نے لاری کو مکمل طورپر جلنے سے بچایا۔

حیدرآباد:لاری اور کار میں ہوئے تصادم میں دو افرادزندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں پٹن چیرو پولیس اسٹیشن کے حدود میں متنگی اگزٹ کے قریب آوٹررنگ روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک ہی سمت سے آنے والی تیزرفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارلاری سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
250 کیلو گانجہ، لاری، 3 سل فونس ضبط، 2 گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد
FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت

چونکہ کار کافی تیزرفتار تھی اسی لئے اس کے لاری سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں اس میں آگ لگ گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار افراد کو کار سے نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔راہگیروں نے اس حادثہ کو دیکھ کر پولیس اور فائربریگیڈ کو طلب کیا۔

مہلوکین کی ہنوز شناخت نہیں ہوپائی ہے۔اس حادثہ میں کار مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ لاری جزوی طورپر جل گئی۔فائربریگیڈ کے عملہ نے لاری کو مکمل طورپر جلنے سے بچایا۔