تلنگانہ

ویڈیو: کانگریس میں شمولیت کے ایک دن بعد ڈی سرینواس کایوٹرن

کانگریس میں شمولیت کے ایک دن بعدڈی سرینواس‘آج یو ٹرن لے لیا۔ڈی سرینواس نے آج ایک خط جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس میں شمولیت کے ایک دن بعدڈی سرینواس‘آج یو ٹرن لے لیا۔ڈی سرینواس نے آج ایک خط جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

ڈی سرینواس کی اہلیہ نے خط میڈیا کو جاری کیا۔ ان کی اہلیہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں صاف طور پر سنا جا سکتا ہے کہ یہ خط ڈی سرینواس نے ہی لکھا ہے۔

اس ویڈیو میں ڈی سرینواس کی اہلیہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لوگ ہمارے گھر کی طرف نہ آئیں، ڈی سرینواس بیمار ہیں۔ انہیں اپنی سیاست کیلئے استعمال نہ کریں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ڈی سرینواس خود اس خط پر دستخط کر رہے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے سینئر اور ان کے قریبی لوگوں کے درمیان گزشتہ روز ہی ڈی سرینواس نے اپنے بڑے فرزند ڈی سنجے کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی مگر آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ڈی سنجے نے کہا کہ جانے انہیں کیا ہوگیا ہے اور انہیں لگتا ہے کے یہ سب اروند کی سازش ہے۔

ڈی سرینواس کے بڑے بیٹے ڈی سنجے، جو اپنے چھوٹے بھائی کا نام بھی نہیں لینا چاہتے‘ نے الزام لگایا کہ ان کے والد کے استعفیٰ کے پیچھے ان کے خاندان کے ایک بی جے پی لیڈر کا ہاتھ ہے۔

سنجے نے واضح کیا کہ یہ یقینی طور پر اروند ہی کا کام ہے۔ سنجے نے کہا کہ کل ان کے والد ڈی سرنیواس میڈیا کے سامنے کانگریس کی شال پہن کر بہت خوش تھے اور تقریباً تین گھنٹے تک گاندھی بھون میں تھے۔ سنجے کو خدشہ ہے کہ ان کے والد کی جان کو خطرہ ہے۔

a3w
a3w