سوشیل میڈیاکرناٹک

بیوی کو دوستوں کے ساتھ ہمبستری کیلئے مجبور کرنے پر شوہر گرفتار

بیوی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا۔36سالہ شوہر بھی پیشے سے انجینئر ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر کبھی اپنے دوستوں کو تو کبھی دوسرے مردوں کو اپنے ساتھ لاتا تھا۔

بنگلورو: بنگلورو کے تھانیساندارا مین رڈو کے سمپی گیہلی کی رہنے والی 34سالہ سافٹ ویئر انجینئر نے اپنے شوہر پر سنگین الزا مات عائد کیے ہیں۔ بیوی کا الزام ہے کہ اس کا شوہر اسے جبراً اس کے دوستوں کے ساتھ ہم بستر ہونے کو کہتا تھا۔ انکار پر اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا تھا۔

 اس کے دوستوں کے ساتھ بیوی کے سونے کے منظر کی فلمبند بھی کرتا تھا۔ بعد میں وہ ان ویڈیو کو دیکھ کر خوش ہوتا تھا۔ بیوی نے پریشان ہو کر اس سے جب طلاق مانگی تو اس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی۔

 بیوی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا۔36سالہ شوہر بھی پیشے سے انجینئر ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر کبھی اپنے دوستوں کو تو کبھی دوسرے مردوں کو اپنے ساتھ لاتا تھا۔

 اس دوران وہ اسے ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کو کہتا تھا۔ جب وہ انکار کرتی تھی تو وہ اسے زدوکوب کرتا تھا۔ اسے اپنے دو دوستوں کے ساتھ سونے کے لیے کئی بار مجبور کیا گیا۔ اس جوڑے نے اپریل 2011میں شادی کی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

بیوی نے بتایا کہ اس کے شوہر کو شراب او رمنشیات کی لت ہے۔  بیوی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے اس کی بہن کو بھی اپنے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کے لیے مجبور کیا تھا۔

a3w
a3w