تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع کے شکاپور میں منگل کی شام پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع کے شکاپور میں منگل کی شام پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

پولیس کے مطابق19سالہ رنگم پوجیتا نے اس وقت گھر میں پھانسی لے لی جب اس کے گھر والے باہر گئے ہوئے تھے۔

جب وہ گھر واپس آئے تو انہوں نے اسے پھانسی سے لٹکا ہوا پایا۔ لڑکی، جس نے اپنا انٹرمیڈیٹ مکمل کیا تھا، کریم نگر شہر کے ایک پرائیویٹ کالج میں ڈگری سال اول میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔

اس کی کسی بھی سہیلی نے اس کے ساتھ داخلہ نہیں لیا تھا جس کی وجہ سے وہ مایوس تھی۔اس کا باپ خلیج میں ملازمت کرتاہے جبکہ اس کی ماں سبزی فروش ہے۔