تلنگانہ

تلنگانہ میں کے چندرشیکھرراو کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے لئے مداح کی منفرد خواہش

تلنگانہ میں کے چندرشیکھرراو کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے لئے ایک مداح نے اپنی منفرد خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سبری ملا کے سفر پر گئے اس شخص نے چندرشیکھرراو کی دوبارہ حکومت بننے کی تائید میں فلیکسی دکھائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کے چندرشیکھرراو کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے لئے ایک مداح نے اپنی منفرد خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سبری ملا کے سفر پر گئے اس شخص نے چندرشیکھرراو کی دوبارہ حکومت بننے کی تائید میں فلیکسی دکھائی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

تفصیلات کے مطابق ضلع کھمم کے نائیڈو پیٹ کالونی کے رہنے والے اور بی آر ایس پارٹی کے سوشل میڈیا ذمہ دار میکالا ادے نے حال ہی میں ایپا مالا پہنی تھی۔

درشن سے قبل اس نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا۔

اس نے فلکسی بورڈس تھام کراپنی خواہش کا اظہار کیا جن پر تلنگانہ میں دوبارہ کے سی آر کی حکومت آنے اور پالیرو حلقہ سے کے اوپیندر ریڈی کے دوبارہ ایم ایل اے بننے کی تمنا ظاہر کی تھی اور ان کی تصاویر بھی دکھائی۔

اس واقعہ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔