جرائم و حادثات

شادی کے چند دن بعد ہی دلہے کی سڑک حادثہ میں موت

اپنے بہنوئی کو شمس آباد ایرپورٹ پرچھوڑنے کے لئے وہ کار میں جارہا تھا کہ کل شام بنگالورو ہائی وے پارکرنے کے بعد راوی رالا کے قریب سامنے کی کار والے نے اچانک بریک لگایا۔

حیدرآباد: شادی کے چند دن بعد ہی دلہے کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب اپنے بہنوئی کو شمس آباد ایرپورٹ پر چھوڑنے کے لئے جانے کے دوران نوجوان کی کار حادثہ کاشکار ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

خاندانی ذرائع اور پولیس نے بتایا کہ کیشونگر، بوڈاُپل کے رہنے والے مرلی دھر اور سچترا کو دوبیٹے ہیں۔بڑا بیٹا 26سالہ ہرشد سافٹ ویر انجینئر ہے۔اس کی شادی گذشتہ ماہ کی دس تاریخ کو ہوئی تھی۔

اس شادی میں شرکت کے لئے بیرونی ملک سے آئے اپنے بہنوئی کو شمس آباد ایرپورٹ پرچھوڑنے کے لئے وہ کار میں جارہا تھا کہ کل شام بنگالورو ہائی وے پارکرنے کے بعد راوی رالا کے قریب سامنے کی کار والے نے اچانک بریک لگایا۔

اس کار سے امکانی ٹکر سے بچنے کے لئے اس نے سڑک کے کنارے بجلی کے پول کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں ہرشدموقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بہنوئی معمولی زخمی ہوا۔حادثہ کے ساتھ ہی کار کے بیلون کھل گئے تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔