آندھراپردیش
مندر کے قریب پکڑے گئے ریچھ کو جنگل میں چھوڑدیاگیا
یہ ریچھ کچھ دنوں سے مندر کے قریب نظرآرہا تھا جس پر شردھالوووں میں ہلچل دیکھی جارہی تھی جنہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں چوکس کیا۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے نندیال ضلع کے مندر کے قریب پکڑے گئے ریچھ کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے جنگل میں چھوڑدیا۔یہ ریچھ کچھ دنوں سے مندر کے قریب نظرآرہا تھا جس پر شردھالوووں میں ہلچل دیکھی جارہی تھی جنہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں چوکس کیا۔
بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی تھی اور آج اس کو واپس ویلی گونڈہ کے جنگل میں چھوڑدیاگیا۔